• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نظام میں آسانی، کاروباری برادری کو ریلیف حکومت کی ترجیح، بلال اظہر کیانی

لاہور ( آصف محمود بٹ ) وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں آسانی، کاروباری برادری کو ریلیف حکومت کی ترجیح ہے،حکومت نے کاروباری افراد، برآمد کنندگان، ملازمت پیشہ افراد اور چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے کے لیے ٹیکس نظام میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ حکومت ایف بی آر کو زیادہ شفاف، کاروبار دوست اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ادارہ بنانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان اور سالانہ 15 کروڑ سے 50 کروڑ روپے تک آمدن والے کاروباروں پر سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ 50 کروڑ روپے سے زیادہ آمدن والی کمپنیوں کے لیے سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کر دی گئی ہے۔ برآمد کنندگان کے لیے برآمدی آمدن پر ٹیکس کی کٹوتی بھی 2 فیصد سے کم کر کے 1.25 فیصد کر دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید