کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پمز اسپتال سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے آٹھ سفارشات دی تھیں اُن سب پر عمل ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نے بیس ماہرین کی کمیٹی بنائی ہے جو ہمیں اصلاحات سے متعلق مشورہ دے گی۔نئے صوبوں سے متعلق پیپلز پارٹی نے جذباتی جبکہ ہم نے منطقی بات کی ہے۔ ہم انتظامی یونٹ چاہتے ہیں جس کی اپنی اسمبلی ہو اور جسے این ایف سی ایوارڈ ملے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا ناراض ہونا یہ واضح کر رہا ہے کہ ہم ڈٹ کر بات کر رہے ہیں۔