کراچی (اسٹاف رپورٹر)میر رضا کے قتل کے خلاف احتجاج کرنیوالے شہریوں کی ضمانت کی توثیق کردی گئی ۔سیشن جج شرقی نے میر رضا قتل کے کیس میں ملزمان کی عدم گرفتاری اور شفاف تحقیقات نہ ہونے سے متعلق سماعت میں ملزمان کی ضمانت میں توثیق کردی۔احتجاج کرنے والے شہریوں کے درج مقدمے میں چار ملزمان کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے عبداللہ جمال، زبیر علی، عمار ، ضرار خالد اور طہ شیخ اور دیگر کی ضمانت کی توثیق کردی ۔