لاہور(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بہت لوگ خواہشمند ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے نہ نکلیں،وقت بدلے گا، انکو نہیں بھولا جائے گا جنہوں نے آئین کے ساتھ غداری کی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت بدلے گا، ان کو نہیں بھولا جائے گا جنہوں نے آئین کے ساتھ غداری کی۔