کراچی (نیوز ڈیسک) پینٹاگون میں لیکس کی تحقیقات،50فوجی و اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹ لیے گئے، ایران جنگ اور ہتھیاروں کی کمی سے متعلق معلومات لیک ہونیکی تفتیش، فوجی افسران اور سویلین ملازمین سے پوچھ گچھ، مقصد خفیہ معلومات میڈیا تک پہنچانے والوں کا سراغ لگانا ،پینٹاگون نے لیکسکو انتہائی سنجیدہ معاملہ قرار د یدیا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکومت نے خفیہ معلومات کے میڈیا تک لیک ہونے کی تحقیقات کے لیے پینٹاگون کے جوائنٹ اسٹاف سے وابستہ تقریباً 50فوجی افسران اور سویلین ملازمین کے پولی گراف ٹیسٹ کرائے ہیں۔