تھرپارکر (رپورٹ:عبدالغنی بجیر) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نےکہا ہے کہ سندھ حکومت کا تھر ماڈل صرف دعوئوں تک محدود ہے، حکمرانوں کی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ تھر کا ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال گزشتہ 15 برس سے زیرِ تعمیر ہے، جو حکمران تھر کو ترقی نہیں دے پا رہے، وہ پورے پاکستان کو ترقی دینے کے دعوے کس منہ سے کر رہے ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نےاسلام کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولانا راشد محمود سومرو نے سندھ حکومت کے "تھرپارکر ترقی کا ماڈل" ہونے کے دعووں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔