کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم نے اپنے گروپ میں تینوں میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم نے بدھ کو آسٹریا کو 4-2 سے روند دیا۔ مصر میں میچ میں پاکستان کیلئے ابوبکر محمود نے دو، افراز محمد سفیان خان نے ایک ایک گول ا سکور کیا۔ بدھ کو اسی گروپ کے دوسرے میچ میں ملائیشیا نے چین کے خلاف5- 4سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کا سیمی فائنل جاپان اور میزبان مصر کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔