کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت برائے صحت ڈ اکٹر ملک مختار احمد نے کہا ہے کہ موٹاپا پاکستان میں صحتِ عامہ کا ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے،جس سے نمٹنے کیلئے ایک جامع قومی حکمتِ عملی درکار ہے جس میں روک تھام، ابتدائی مداخلت اور علاج تک بہتر رسائی شامل ہو،وہ گزشتہ روز نووونورڈسک کے تعاون سے موٹاپے کے عالمی دن کے موقع کی مناسبت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر دونوں فریقین نے پاکستان میں موٹاپے کو ایک بڑھتی ہوئی صحتِ عامہ کی ترجیح کے طور پر مؤثر انداز میں حل کرنے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ طور پر عزم کا اظہار بھی کیا۔تقریب میں پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر Maja Mortensen،سیکریٹری وزارت صحت حامد یعقوب شیخ،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر عبدالولی خان اور ہیڈ آف پبلک افیئرز نووو نورڈسک حسنین احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آگاہی کو فروغ دینے، مکالمے کو مضبوط بنانے اور موٹاپے کی روک تھام اور علاج کے لیے سائنسی بنیادوں پر مبنی حکمتِ عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔