• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن اسی صورت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں، فیلڈ مارشل

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) چیف آف ڈیفنس فورسز آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کردیں۔ دوسری جانب آپریشن غضب اللحق میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں،وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹیں تباہ، 35 قبضے میں لے لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وانا جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہدا کی یادگار پر پھول رکھے اور مادر وطن کے دفاع میں قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مغربی سرحد پر سکیورٹی صورتحال اور آپریشن غضب للحق پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے مغربی سرحد پر موجودہ سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور اگلے مورچوں پر تعنیات جوانوں سے ملاقات کی اور جاری جھڑپوں کے دوران جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت،آپریشنل مستعدی اور بلند حوصلے کو سراہا۔

اہم خبریں سے مزید