• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معدنیات کی دریافت کیلئے جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کیلئے اہم معاہدہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت نے صوبے میں معدنیات کی دریافت کو نئی جہتوں سے روشناس کروانے کیلئے جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کیلئے اہم معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے کینیڈا کا عالمی شہرت یافتہ ایکسیوم ایکسپلوریشن گروپ جدید ترین ریموٹ سینسنگ اور جیو اسپیشل اینالیٹکس (جغرافیائی تجزیات) کو استعمال میں لا کر صوبہ پنجاب میں منصوبہ بندی، وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بناتے ہوئے معدنی ذخائر کی شناخت اور اس کی نتیجے میں تعمیر و ترقی کے عمل کو نئی جہت دے گا۔ معاہدے کی یادداشت پر چیئرمین پی بی آئی ٹی محمد منتہیٰ اشرف اور صدر و سی ای او ایکسیوم گروپ ڈوغ اینگڈیل نے ٹورنٹو میں دستخط کیے گئی جبکہ کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کونسلر التمش جنجوعہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
لاہور سے مزید