• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے حقائق کو مدنظر رکھنا ضروری ، کرن خورشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے حقائق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم اس وقت 3700 سے4000روپے فی40کلوگرام میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں گندم کی قیمت4700روپے فی40کلوگرام سے زائد ہے۔ کراچی میں بھی گندم کی قیمتیں خیبرپختونخوا کے برابر یا اس کے قریب ہیں۔ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ پنجاب میں عام آٹا 99 سے110روپے فی کلوگرام کے درمیان دستیاب ہے جبکہ5 کلوگرام پیکنگ میں فورٹیفائیڈ آٹے کی قیمت تقریباً 160روپے فی کلوگرام ہے۔
لاہور سے مزید