• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پی کا یوم تاسیس،مرکزی و صوبائی رہنماؤں کی پارٹی کارکنوں کو مبارکباد

لاہور (خصوصی رپورٹر ) استحکام پاکستان پارٹی کے تیسرے یوم تاسیس پر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیر، ترقی اور خوشحالی کا نعرہ لے کر معرض وجود میں آنے والی پارٹی کے ہر کارکن کو پارٹی کا یوم تاسیس مبارک ہو۔ گزشتہ روز مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری، صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد خان، صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی میاں جنید ذوالفقار ودیگر نے اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا ہے کہ مرکزی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی قیادت میں سیاسی منازل طے کر رہی ہے۔
لاہور سے مزید