لاہور (کرائم رپورٹر سے)پولیس اہلکار دانیال کیخلاف دکاندار سے دھوکہ دہی پرمقدمہ درج ہو گیا۔ اہلکار نے دکاندار علی رضاسے دو مختلف نمبروں پر 45 ہزار کا جیز کیش کروایا ۔ ایف آئی آر کے مطابق دکاندار نے کانسٹیبل سے پیسوں کا تقاضا کیا مگر وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا، شفیق آباد پولیس نے کانسٹیبل دانیال کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔