• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے، FIA افسران کی واپسی کی درخواستیں

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی میں تعینات ایف آئی اے کے افسران جو پہلے سائبر کرائم اور پھر این سی سی آئی اے میں تفتیش کا کام کر رہے تھے انہوں نے واپس اپنے اصل ادارے ایف آئی اے میں ٹرانسفر کی درخواستیں دینا شروع کر دی ہیں۔ سب سے پہلے قائم مقام ڈائریکٹر ساؤتھ عامر نواز جو پہلے ایف آئی اے سائبر کرائم اور پھر این سی سی آئی میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر کام کرتے رہے پھر ترقی پا کر قائم مقام ڈائریکٹر ہو گئے انہوں نے اپنا ٹرانسفر ایف آئی اے میں واپس کروا لیا۔ اب ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو بہت سے ادارے میں کام کرنے والے تفتیشی افسران نے واپس اپنے اصل ادارے ایف آئی اے جانے کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں مگر ابھی تک ان پر فیصلہ نہیں ہو سکا۔

اہم خبریں سے مزید