اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے کسٹم کے گریڈ 16کے آپریزنگ افسر کو مس کنڈکٹ پر دوسال کےلیے موجودہ گریڈ سے دو درجے تنزلی کی سزادے دی ہے، محمد عثمان علی کلکٹریٹ آف کسٹم آپریز منٹ ویسٹ لاہور میں تعینات تھے جن کے خلاف گزشتہ برس ستمبر سے ملازمت سے بلاازجات غیر حاضری پر انکوائری کی گئی اور ملازمت سےغیر حاضری ثابت ہونے پر گریڈ میں دو درجے کی تنزلی کی سزا دی گئی ، علاوہ ازیں سابق سپرینٹنڈنٹ راجا جہانزیب واحد کی دوسال کےلیے گریڈ میں تنزلی کی سزا میں تبدیلی کر کے ایک سال کر دی ، راجا جہانزیب واحد کلکٹریٹ آف کسٹم آپریز منٹ پورٹ قاسم کراچی میں تعینات ہیں اب ان کی گریڈ میں تنزلی کی سزا کو دو سال کے بجائے ایک سال کر دیاگیا ۔