کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے یومِ علی، یومِ قدس اور جمعۃ الوداع پر بہترین سکیورٹی انتظامات ہونگے،ملک کو جنگ جیسی صورتحال کا سامنا ہے،لہذا پوری قوم اتحاد، بھائی چارے اور صبر کا مظاہرہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ممتاز شیعہ علمائے کرام (علمائے جعفریہ) کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں یومِ علی، یومِ قدس اور جمعۃ الوداع کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔