اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا، انہوں نے بتایا کہ طالبان رجیم کے527 کا رندے ہلاک 755 سے زائد زخمی ہو چکے ،دشمن کی 237 چیک پوسٹیں تباہ ، 38 پر قبضہ، 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز کو بھی تباہ کر دیا گیا دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا ، سکیورٹی فورسز موثر حکمت عملی کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں۔