کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد جنگ جاری ہے۔ ایک ہفتے کے دوران مشرق وسطی کا فلائٹ اپریشن شدید متاثر رہا ہے اور اب تک مختلف ایئرپورٹس کی 27600 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ پاکستان سے امارات کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہورہا ہے۔ جمعہ کو پاکستان سے مشرق وسطا کی 115 پروازیں منسوخ جبکہ 50 سے زائد اپریٹ کی گئیں۔ کراچی سے دبئی دوحہ ابوظہبی شارجہ بحرین کویت کی 24 پروازیں منسوخ 12 آپریٹ کی گئیں۔ لاہور کی 27 پرواز منسوخ 8 آپریٹ ہوئیں۔ اسلام اباد 29 منسوخ، 14 اپریٹ، پشاور کی 12 منسوخ 4 اپریٹ، ملتان کی 8منسوخ 7 آپریٹ، فیصل اباد کی 7 منسوخ 2 آپریٹ، سیالکوٹ کی 6 منسوخ 2 اپریٹ جبکہ کوئٹہ کی چاروں پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کی 1250 پروازوں میں سے جمعہ کو 400 پروازیں آپریٹ کی گئیں 523 منسوخ سمیت 800 پروازیں اپریٹ نہیں کی جا سکیں۔ ابوظہبی کی 480 پروازوں میں سے 30 آپریٹ کی جا سکیں 206 منسوخ سمیت 450 پروازیں آپریٹ نہیں کی گئیں۔ جمعہ کو ایئر انڈیا کی ممبئی ابوظہبی کی پرواز کو اچانک میزائل حملوں کے باعث مسقط لینڈ کرایا گیا۔ شارجہ ایئرپورٹ کی 344 پروازوں میں سے 25 پروازیں آپریٹ کی گئیں جبکہ 300 منسوخ یا نان اپریشنل رپورٹ ہوئیں۔ کویت کی فضائی حدود بھی بند ہے جمعہ کو کویت کی 284 پروازوں میں سے 3 آپریشنل اور 284 منسوخ ظاہر ہوئیں۔ بحرین کی 177، دوحہ کی 716 پروازیں جمعہ کو بھی اپریٹ نہیں ہوسکیں۔ ایران کی 240، عراق 215، تل ابیب 225، بیروت 80، اردن کے امان ایئرپورٹ کی 130، دمشق کی 37، حائفہ کی 24 پروازیں جمعہ کو ساتویں روز بھی نان آپریشنل رہیں۔