• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر بلدیات کا ستھرا پنجاب اتھارٹی کا دورہ ، جدید مانیٹرنگ روم کا معائنہ کیا

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ستھرا پنجاب اتھارٹی کے آفس کا دورہ کر کے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بنائے گئے جدید مانیٹرنگ روم کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ہر ڈویڑن میں میڈیا مانیٹرنگ روم قائم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ستھرا پنجاب اتھارٹی آفس کے دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور شہریوں کی آگاہی کے لئے بنائی گئی شارٹ فلم دیکھی۔
لاہور سے مزید