کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کےامیرمنعم ظفرخان نے کہاہے کہ کراچی کےوسائل کراچی پر ہی خرچ ہونےچاہئیں، شہر کےٹائون اوریوسیز قبضہ میئر کے قبضے میں ہیں، سندھ حکومت دونوں اداروں کو ترقیاتی فنڈز دے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر ضلع شرقی نعیم اختر اور ٹائون چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹرفواد کےہمراہ ایک ہی روز دو پارکوں یوسی 6میٹروولIIIمیں طلحہ بن عبیداللہ پارک اور یوسی 4بلاک 6میں حضرت عبدالرحمٰن بن عوف پارک کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع کیا۔ منعم ظفر خان کاکہنا تھاکہپیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی جانب سے ٹاؤن اور یوسیز کے اختیارات ووسائل کی کمی کے باوجود ہمارے 9ٹاؤنز میں ترقیاتی وتعمیراتی کام تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، ڈھائی سال میں جماعت اسلامی کے 9ٹاؤنز میں 234پارک بحال اور آباد کئے جاچکے ہیں۔