نئی دہلی ( اے ایف پی)بھارت نے کہا ہے کہ کسی اجازت پر انحصار نہیں ،روسی تیل درآمد جاری رکھیں گے،اس وقت بھی روس سب سے بڑا فراہم کنندہ، ہم نے کبھی بھی کسی ملک کی اجازت پر انحصار نہیں کیا۔ بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس سے تیل کی درآمدات جاری رکھے گا،اس کیلئے اسے کسی کی اجازت پر انحصار نہیں، امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے سبب عارضی چھوٹ دی تھی تاکہ روسی تیل بھارت کو فروخت کیا جا سکے۔ بھارتی حکومت کے مطابق ہم نے کبھی بھی روسی تیل خریدنے کے لیے کسی ملک کی اجازت پر انحصار نہیں کیا، اور اس وقت بھی روس بھارت کا سب سے بڑا خام تیل فراہم کنندہ ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے سبب بھارت نے گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں سات فیصد اضافہ کیا ہے، جبکہ 250ملین بیرل اسٹاک کی بدولت مختصر تعطل سے نمٹنے کی تیاری بھی مکمل ہے۔