• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری اہلیہ کی ذاتی سرگرمیوں کو سرکاری موقف سے نہ جوڑا جائے، میئر نیویارک

نیویارک(جنگ نیوز) نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے اپنی اہلیہ راما دواجی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک نجی شخصیت ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی ذاتی سرگرمیوں کو سیاسی مہم یا سرکاری موقف سے جوڑنا درست نہیں۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر دواجی کی کچھ پرانی انسٹاگرام لائکس دوبارہ زیرِ بحث آئیں جن میں فلسطین کے حق میں کی گئی پوسٹس شامل تھیں۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک ایسی پوسٹ کو لائک کیا تھا جس میں اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور علاقے میں انسانی حقوق کی صورتحال کا ذکر کیا گیا تھا۔یہ پوسٹ 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کے بعد شیئر کی گئی تھی جب حماس کے حملے کے بعد اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ شروع ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید