• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون کے لاک کھولنے اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سچل پولیس نے موبائل فون چھین کر ان کے لاک کھولنے اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ملزمان میں شہزادہ ولد معشوق علی، نادر علی ولد سائیں بخش اور جاوید علی ولد معشوق علی شامل ہیں۔ملزمان اسلحہ کے زور پہ وارداتیں کرتے اور خود ہی موبائل فونز کے لاک کھولتے اور IMEI تبدیل کرتے تھے۔ملزمان سے غیر قانونی پستول، تین عدد لیپ ٹاپ اور دو درجن سے زائد چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے۔ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل نمبری KTC-0026 تھانہ سائٹ بی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔ملزمان کے لیپ ٹاپ میں IMEI تبدیل اور لاک کھولنے کے جدید سوفٹ ویئرز بھی موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید