• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین سے بھی 2 ماہ بعد گلف ایئر کی پہلی پرواز کی کراچی آمد و روانگی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایران پر امریکی اسرائیلی حملے کے بعد بحرین سے بھی گلف ایئر کی کراچی کیلئے اپ اینڈ ڈاؤن کی دو پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ بحرین سے گلف ایئر کی آخری پرواز 28 فروری کو کراچی آئی تھی۔ ایران امریکہ جنگ کے باعث بحرین کا فلائٹ آپریشن 50 دن معطل رہا بحرین سے گزشتہ کئی دن سے اسلام اباد کیلئے تو پروازیں آپریٹ ہورہی تھیں۔ جمعہ کو گلف ایئر کا ایئر بس اے 321 طیارہ پرواز جی ایف 752 کے طور پر کر کراچی پہنچا جو پرواز جی ایف 751 محدود مسافر لے کر کراچی سے بحریں روانہ ہوا۔ بحرین ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن یومیہ 82 پروازوں سے تجاوز کرگیا۔

اہم خبریں سے مزید