کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی شہری کا عالمی انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا سرغنہ ہونے کا اعتراف، جعلی فلم کمپنیوں کے ذریعے پاکستانیوں کو امریکا لایا جاتا، ایک شخص سے 40ہزار ڈالر تک وصولی کی جاتی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے محکمہ انصاف نے بتایا سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے انچاس سالہ عباس علی حیدر نے ایک بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک چلانے کا اعتراف کر لیا ہے، جو جعلی فلمی پروڈکشن کمپنیوں کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر امریکا پہنچاتا تھا۔