• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی کوئی طاقت عمران کو سیاست سے مائنس نہیں کر سکتی، محمود اچکزئی

کوئٹہ /لاہور (این این آئی)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئر مین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی، مرکزی سینئر نائب صدر و اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیصر اور مرکزی ترجما ن اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی ، عمار علی جان ودیگر رہنمائوں نے لاہور پریس کلب میں یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت عمران کو سیاست سے مائنس نہیں کر سکتی ،انہوں نے کوئی ایسا جرم یا گناہ نہیں کیا جس کی یہ سزا دی جائے،محمود خان اچکزئی نے حقوق خلق پارٹی کے زیر اہتمام یوم مئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مزدوروں نے اپنے کام کی زیادتیوں کے خلاف ہڑتالیں کیں۔موجودہ 8 گھنٹے کے اوقاتِ کار ان بہادر مزدوروں کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید