• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہارات کی بندش سے میڈیا ملازمین مالی بحران کا شکار ہیں، ایپنک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک)اور کے یو جے کا مشترکہ اجلاس کراچی میں ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اشتہارات کی بندش سے ہزاروں میڈیا ملازمین مالی بحران کا شکار ہیں،حکومت میڈیا ہائوسز میں کام کرنے والے ملازمین کو تحفظ فراہم کرے،  حکومت ڈان اخبار کے اشتہارات کی بندش فوری ختم کرے، میڈیا ہائوسز میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں وقت پر ادا کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے چیئرمین شکیل یامین کانگا کی صدارت میں  اجلاس میں ملازمین اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں  سیکریٹری جنرل قلب علی کو  بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اشتہارات فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان نے  میڈیا ورکرز کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے مشترکہ جدوجہد پر زور دیا۔ آخر میں  اشتہارات فوری جاری کرنے کی قرار داد متفقہ طور  پر منظور کی گئی۔اجلاس کے شرکاء میں وائس چیئرمین اپنیک، دارا ظفر، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل رانا یوسف، عبیداللہ، فنانس سیکرٹری محمد عرفان علی، کے یو جے کے جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری،عمران ایوب، سعید محی الدین، سلیم اللہ صدیقی، اسامہ عباسی، امتیاز خان فاران، نعت اللہ بخاری اور دیگر شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید