• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہادر آباد، تلخ کلامی پر ہوٹل مالک کا فوڈ رائیڈر پر تشدد، فائرنگ بھی کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بہادر آباد میں معمولی تلخ کلامی پر ہوٹل مالک نے فوڈ رائیڈر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ہوٹل مالک سمیت 2ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود بہادر آباد کوئٹہ عالمگیر ہوٹل سروس روڈ کے قریب ہوٹل مالک اور ملازمین نے نجی کمپنی کے فوڈ رائیڈر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ بھی کی ۔ موقع پر موجود شہریوں نے موبائل فون کے ذریعے ویڈیو بنا لی۔ ویڈیو میں ایک شخص کو اسلحہ لہراتے ہوئے اور فوڈ رائیڈر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس نے ہوٹل مالک علی اور کامران خان کو گرفتار کرکے مقدمہ متاثرہ فوڈ رائیڈر شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 442/2026 درج کرلیا۔
اہم خبریں سے مزید