واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےیورپی یونین پر گزشتہ برس طے پانےوالے تجارتی معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کاالزام لگاتے ہوئے یورپ سے امریکہ درآمد کی جانےوالی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25فیصد کرنے کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے یہ اعلان جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل ‘پر ایک بیان میں کیا۔ٹرمپ کا کہنا تھاکہ یورپی بلاک نے گزشتہ برس موسم گرما میں طے پانے والے تجارتی معاہدے کی پاسداری نہیں کی اس لئے وہ آئندہ ہفتے یورپی یونین سےامریکہ آنےوالی کاروں اور ٹرکوں پر محصولات بڑھاکر 25 فیصد کررہے ہیں۔