• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ہرنائی کے ڈپٹی سیکرٹری کا ساتھی سمیت اغوا قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں پارٹی کے بزرگ رہنماء وضلع ہرنائی کے ڈپٹی سیکرٹری ملک تیمور شاہ تارن اور ان کے ساتھ حاجی لونگ جان بابڑ کو مسلح عناصر کی جانب سے اغواء کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک تیمور شاہ اور ا ن کے ساتھی کو گزشتہ روز زیارت خانی کراس کے قریب دو سے تین گاڑیوں میں مسلح لوگوں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی اٹھایا لیکن تاحال ان کی کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔واقعے کی اطلاعی رپورٹ خاندان کی جانب سے ضلع پشین خانوزئی میں جمع کرادی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکار اور مسلط ایم پی اے کے راستے پر نہ چلنے کی پاداش میں دن دہاڑے سیاسی جمہوری کارکنوں اور لوگوں کو اٹھانے کے ناروا عمل سے خاندان اور علاقے کے عوام میں سخت اضطراب اور بے چینی پھیل گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک تیمور شاہ تارن اور حاجی لونگ جان کا معاملہ حکومت نے طے کرنا اور انہیں بحفاظت بازیاب کرکے گھر پہنچانا ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح شاہرگ سے بھی ایک شخص کو اٹھایا گیا تھا جو بھاری تاوان کی ادائیگی کے عوض رہا ہوا۔ رقم کا مطالبہ کرنے والوں کے نمبر ہرنائی انتظامیہ کوفراہم کردیئے گئے تھے لیکن انتظامیہ بازیابی کی بجائے سودا طے کرنے کی ہدایات دیتی رہی۔ پارٹی پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طورپر ملک تیمور شاہ تارن اور حاجی لونگ جان کی رہائی اور واقعے کے ملوث افراد سے باز پرس کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید