• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے ایرانی صدر کا رابطہ، خطے میں کسی سے تنازع میں پڑنا نہیں چاہتے، پزشکیان، سفارتی کوششیں اور مذاکرات ناگزیر، شہباز

تہران (نیوز ایجنسیاں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔ صدر پزشکیان نے کہا کہ عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی تو عالمی نظام اور سکیورٹی کو سنگین خطرات ہو سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں اور مذاکرات کو ناگزیر سمجھتا ہے، دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کومزید مستحکم بنانے اور خطے کے استحکام کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون رابطہ کیا۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں اور مذاکرات کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں تمام فریقین کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ اپنے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

اہم خبریں سے مزید