• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس؛ سزا معطلی کی درخواست، نیب پر 1 لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مسلسل التواء مانگنے اور عدم پیشی پر سپیشل پراسیکیوٹر نیب کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پرسزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت ہونے متعلق نیب کی متفرق درخواست پر عمران اور بشری بی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئندہ تاریخ کیلئےسیکرٹری آفس پہنچ گئیں جبکہ بیرسٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات میں بہت سی چیزیں طے ہو گئی ہیں ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ کے روبرو بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ انہوں نے دستخط کیلئے وکالت نامہ جیل بھجوایا، جج صاحب نے بھی ایڈووکیٹ جنرل کو کہا کہ وکالت نامہ پر جیل سے دستخط کروا کے دیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید