• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ اور او آئی سی بے مقصد ادارے ہیں، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے رات گئے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ جنگیں مسائل کاحل نہیں ہوتیں، امریکا ا ورایران کے درمیان معاملات کامیاب مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئے، وہ دوبارہ جنگ کی طرف نہ جائیں اوردنیا میں بے گناہ انسانی جانیں نہ جائیں،جنگوں میں معصوم و بے گناہ افراد خصوصاً عورتیں اوربچے نشانہ بن رہے ہیں،ایک طرف پاکستان کی ثالثی میں امریکا اورایران کے درمیان مذاکرات ہورہے تھے اوردوسری طرف اسرائیل ان مذاکرات کوناکام بنانے کے لئے لبنان پر مسلسل بمباری کر رہا تھا اور اب بھی کررہا ہے ،حالات سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی ہے کہ اقوام متحدہ کی طاقت اوراس کاچارٹر صرف کاغذ پر لکھے ہوئے اچھے اچھے الفاظ کا ایک مربّہ ہے، اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ اقوام متحدہ نے 1948ء میں اسرائیل کی ریاست توقائم کردی لیکن فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید