• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینٹ کام کا آبنائے ہرمز میں زیرآب ڈرونز بھیجنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں جنگ بندی کے مذاکرات میں ڈیڈ لاک (تعطل) پیدا ہونے کے بعد، امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو صاف کرنے میں مدد کے لیے زیر آب ڈرونز بھیج رہا ہے۔ سینٹ کام کے کمانڈر، ایڈمرل بریڈ کوپر نے بیان دیتے ہوئے کہا ’’آج ہم نے ایک نیا راستہ قائم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، اور ہم جلد ہی اس محفوظ گزرگاہ کی تفصیلات بحری صنعت کے ساتھ شیئر کریں گے تاکہ تجارت کی آزادانہ نقل و حرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔‘‘ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ’’ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی سمندری راستہ اور ایک ضروری تجارتی راہداری ہے جو علاقائی اور عالمی معاشی خوشحالی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید امریکی افواج، بشمول زیر آب ڈرونز، صفائی کی اس کوشش میں شامل ہوں گی۔‘‘

دنیا بھر سے سے مزید