• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان کے مظلوم عوام کو تحفظ فراہم کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے، پوپ لیو

ویٹیکن سٹی (اے ایف پی) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے لبنان کے عوام سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے عوام مظلوم ہیں انہیں تحفظ فراہم کرنا ایک اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے جنگ میں شامل فریقین سے امن کے قیام کی اپیل بھی کی۔اے ایف پی کے مطابق پوپ نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں دعا کے بعد مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دکھ، خوف اور خدا پر ناقابلِ شکست امید کے دنوں میں لبنانی عوام کے بہت قریب ہوں۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کا اصول جو ہر انسان کے ضمیر میں نقش ہے اور بین الاقوامی قانون میں بھی تسلیم شدہ ہے، اس بات کی اخلاقی ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ شہری آبادی کو جنگ کے ہولناک اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔ انہوں نے براہِ راست کسی ملک یا فریق کا نام لیے بغیر تمام جنگی فریقین سے پرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی۔70 سالہ پوپ کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں امریکہ اور ایران مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ختم کرنے کے لیے کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکے۔لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 2,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید