کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فروری 2026 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا ،تاہم مالی سال 2026کے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ملک کو 70 کروڑ ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا رہا، لیکن گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 47 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق فروری 26 میں کرنٹ اکانٹ 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جنوری 26 میں کرنٹ اکانٹ 6.80 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔