اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے 22 سال بعد دائر زمین کے تنازع کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دہائیوں بعد دائر کیے گئے دعوؤں کے ذریعے پرانے ریونیو ریکارڈ کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا اور بلاجواز تاخیر ایسے مقدمات کو قانوناً ناقابلِ سماعت بنا دیتی ہے خصوصاً جب دھوکہ دہی کے الزامات بھی ٹھوس شواہد سے ثابت نہ ہوں۔ جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اسلام آباد کے علاقے گولڑہ شریف میں 4 کنال 4 مرلہ اراضی کے تنازع پر اپیلوں کا فیصلہ سنایا۔