• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، پیپلز پارٹی کے دو گروہوں میں لڑائی، فائرنگ، رہنما قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں مبینہ طورپر سیاسی جماعت کے دو گروپوں کے مابین تنازع پرسیاسی جماعت کے دفتر میں فائرنگ سےپیپلزپارٹی کا مقامی ذمہ دارجاں بحق اور 2 کارکنان زخمی ہوگئے۔ زخمی فہد عباسی کی حالت تشویشناک ہے، اطلاع ملنے پر پیپلزپارٹی درجنوں کارکن عباسی اسپتال پہنچ گئے، ایس ایچ او مومن آباد انسپکٹر شہباز یوسف کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخشانہ ہے ،فائرنگ کرنیوالے ملزمان کا تعلق بھی پی پی سے ہے،، فائرنگ کرنے والے اسامہ، اویس کچھی اور دیگر کا تعلق بھی پیپلزپارٹی سے ہے انکی آپس میں پہلے بھی لڑائی ہوئی تھی، گزشتہ ایک ماہ سے رنجشیں بڑھ گئیں تھیں، اویس کچھی والوں نے فائرنگ کی ہے جبکہ زخمی ہونے والے فہد عباسی نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والوں میں اویس، سوہنی بیک اپ پر تھا، شہزاد ٹپی، بلا و دیگر حملہ آوروں میں شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید