اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ) پاکستان کی چار بڑی آئل ریفائنریوں نے حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) پر ڈیَمڈ ڈیوٹی کو ماضی سے مؤثر (Retrospective) انداز میں کم کرنے کی تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسا اقدام حکومت کی اپنی تاخیر کا بوجھ ریفائنریوں پر ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ اٹک ریفائنری لمیٹڈ، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ،پاکستان ریفائنری لمیٹڈ اور سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسران نے 23 جون کو وفاقی وزیر برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کو مشترکہ تحریری مؤقف پیش کیا۔