• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 مبینہ سہولت کار گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انسانی اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت ارشاد علی کلہوڑو، محمد قاسم عرف راجہ قاسم اور کامران زمان کے ناموں سے ہوئی۔ملزم ارشاد علی کلہوڑو کو صدر کراچی، محمد قاسم کو سندھی مسلم سوسائٹی کراچی جبکہ کامران زمان کو گلستان جوہر بلاک 16کراچی سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر آذربائیجان بھیجنے اور غیر قانونی امیگریشن میں سہولت کاری میں ملوث تھے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد سے بھاری رقوم وصول کیں اور قانونی ورک ویزوں کے بجائے وزٹ ویزوں کے ذریعے بیرون ملک روانگی کے انتظامات کیے۔

اہم خبریں سے مزید