اسلام آباد(رپورٹ:حنیف خالد) قومی احتساب بیورو (نیب)اسلام آباد/راولپنڈی ISO کے 2عالمی معیار حاصل کرنیوالا پہلا ریجنل دفتر بن گیا۔اسلام آباد/راولپنڈی نے ادارہ جاتی اصلاحات، شفافیت اور معیاری نظام کے فروغ کے سلسلے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ISO 9001:2015 (کوالٹی مینجمنٹ سسٹم) اور ISO 37001:2016 (اینٹی برائبری مینجمنٹ سسٹم) کی بین الاقوامی سرٹیفکیشن حاصل کر لی۔