کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ حکومت نےسانحہ بلدیہ کیس میں ملزمان کی رہائی کے متعلق اپیلوں کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ۔نظر ثانی کی درخواست پراسیکیوٹر جنرل سندھ شبیر شاہ نے دائر کی۔حکومت سندھ کی جانب سے کہا گیا کہ زیرِ نظر فیصلہ چشم دید، طبی اور دیگر شواہد کو نظر انداز کرنے کی خامی کا شکار ہے،انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مجرموں کی بریت پر کیا قانونی ورثاء اعتراض نہیں اٹھا سکتے؟