• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، سرکاری جامعات کے طلبہ کیلئے 20 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں زیر تعلیم طلبہ کو 20ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس دینے کا اعلان، سندھ کابینہ ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران کے لئے گوگل جیمنی مصنوعی ذہانت پر مبنی تعارفی اور تربیتی سیشن، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ناگزیر ہے۔کیونکہ دنیا بھر کی حکومتیں فیصلہ سازی کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی کو مؤثر بنانے اور حکمرانی کو زیادہ شفاف، فعال اور جوابدہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کو تیزی سے اپنا رہی ہیں،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےصوبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے تین اہم اقدامات کی قیادت کی، جن میں کابینہ ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران کے لیے گوگل جیمنی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) تربیتی پروگرام، وزیراعلیٰ ہاؤس میں یونیورسٹی طلبہ کے لیے 20 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس کا اجرا اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید