• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی ٹاؤن کو 5 ارب کی گرانٹ فوری دی جائے، چیئر مین محمد یوسف

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاؤن کو 5 ارب روپےکی گرانٹ فوری دی جائے انہوں کہا کہ سکھر اور گھوٹکی سے آنے والا افسر کراچی میں ٹاون کے نظام کو کیسے ٹھیک اور چلا سکتا ہےوہ بدھ کو ٹاون آفس میںمالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر وائس چیئر مین شعیب بن ظہیر اور منتخب ارکان کونسل اور افسران بھی موجود تھے ٹاون چیئر مین نے کہا کہ رواں سال ایک ہزار گلیوں میں سے 950 مکمل کر چکے ہیں اب سیکٹرز کی 13 بڑی سڑکوں پر کام شروع کر دیا ہےانہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں او زیڈ ٹی کے علاوہ حکومت سندھ نے ترقیاتی کاموں کے لئے ٹاون کو ایک پائی بھی نہیں دی۔

اہم خبریں سے مزید