• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متبادل بندوبست کئے بغیرنیپا ہائیڈرنٹ اچانک سیل، شہریوں کو شدید مشکلات

کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) سرکاری اداروں میں کوآرڈینیشن کا فقدان خمیازہ شہری بھگتیں گے،ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے بدھ کی دوپہر متبادل بند وبست کئے بغیرنیپا ہائیڈرنٹ کو اچانک سیل کر دیاٹینکروں کے ذریعے پانی حاصل کرنے والے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا جن علاقوں کو واٹر کارپوریشن نلوں کے ذریعے گھروں تک پانی نہیں پہنچا پاتانیپا ہائنڈرنٹ سےضلع جنوبی اور شرقی کے علاقوں میں قیمتاً پانی سپلائی کیا جاتا ہے شہریوں نے اس عمل پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ ہائیڈرنٹ کو اگر بند کرنا ناگزیر تھا ضلعیانتظامیہ کو واٹرکارپوریشن کے ساتھ مل کر پہلے متبادل انتظام کرنا چاہیئے تھا گرم موسم میں پانی کا یہ اہم سورس بند ہونے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہےاس سلسلے میں ہائیڈرنٹ کو سیل کرنے والے اسٹنٹ کمشنرگلشن ٹاون فراز عباسی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کاررروائی کی گئی ہےکیونکہ اس ہائیڈرنٹ کی وجہ سے سڑک ٹوٹنے کے ساتھ دیگر مسائل تھے واٹر کارپوریشن کوانہیں دور کرنے کا پہلے بھی کہا گیا تھا انہوں نے کہا واٹر کارپوریشن حکام کو متبادل بند وبست کرنے کاکہہ دیا ہے اس سلسے میں ترجمان واٹر کارپوریشن سےموقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب موصول نہ ہوا۔

اہم خبریں سے مزید