کراچی( افضل ندیم ڈوگر)دوحہ جزوی بحال، العین ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے پروازیں جاری، امارات پر تازہ حملوں کے بعد پاکستان سے مشرق وسطی کی پروازوں میں اگرچہ کمی واقع ہوئی ہے تاہم عید کے موقع پر مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کے لیے مختلف ایئر لائنز کے خصوصی اپریشنز جاری ہیں۔ بدھ کو اگرچہ اسلام اباد لاہور اور پشاور سے فجیرہ ایئرپورٹ کی 8 پروازیں منسوخ کی گئیں تاہم امارات کے العین ایئرپورٹ سے خصوصی پروازوں کے ذریعے مسافروں کو وطن واپس لایا جا رہا ہے۔ بدھ کو ملک بھر سے مشرق وسطی کی 83 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں سے قطر ایئر نے کراچی لاہور اسلام آباد کی متعدد پروازیں آپریٹ کیں۔