کراچی( افضل ندیم ڈوگر) بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضا کی بندش کا 1 سال مکمل،ہر قسم کی بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بدھ کی دوپہر جاری بارویں نوٹم کے مطابق بھارتی ایئرلائنز، انڈین آپریٹرز کے زیراستعمال طیاروں، انڈیا میں رجسٹرڈ یا بھارتی فوجی طیاروں پر پاکستانی حدود میں داخلے کی مزید 1 ماہ کی پابندی کردی گئی ہے۔ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 24 اپریل 2026 کی صبح 5 بجے تک بند رہے گے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی اے اے نے بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 23اپریل 2025سے بند کر رکھی ہے۔