• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملے اور شدید ترین بحران، سفری سہولیات کی فراہمی میں دبئی سرفہرست

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد مشرق وسطی میں شدید ترین بحران کے باوجود سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کا دبئی پہلے، ابوظہبی دوسرے اور اسرائیل کا بن گورین تل ابیب ایئرپورٹ تیسرے نمبر پر رہا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 19 دن کے دوران ایران، بحرین، کویت، بغداد، دمشق سے کمرشل شیڈول پرواز اپریٹ نہیں کی جا سکیں۔ امارات میں میزائل اور ڈراون حملوں کے باوجود دبئی ایئرپورٹ سے کسی ایک دن بھی پروازیں بند نہیں ہوئیں 19 دن میں 5 ہزار سے زائد پروازیں آپریٹ کی جا چکی ہیں اور اب دبئی کا مجموعی فعال آپریشن 18 فیصد سے زائد ہوچکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید