• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجر کی درخواست ضمانت، مریض کی 7 دن میں رپورٹ پیش کرنیکا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے طبی بنیاد پر افغان مہاجر کی ضمانت پر رہائی سے متعلق درخواست پر سنٹرل جیل پشاور کے حکام کو مریض کا معائنہ کرنے اور سات دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور حکم دیا کہ جیل حکام معائنہ کریں اور عدالت کو آگاہ کریں کہ درخواست گزار کا علاج جیل میں ممکن ہے یا باہر علاج ہوسکتا ہے ۔ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے درخواست گزار رحیم اللہ سکنہ میرہ کچوڑی کی ضمانت درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اعجاز علی شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسکے موکل کو کالا یرقان ہے م جسے پولیس نے 14 فارن ایکٹ کے تحت حراست میں لیا ہے لہذٰا درخواست گزار کو طبی بنیاد پر درخواست گزار کو ضمانت دی جائے ، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد پشاور سنٹرل جیل کے سپر ٹنڈنٹ کو درخواست گزار کی طبی معائنہ کرنے اور رپورٹ سات دن کے اندر پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔
پشاور سے مزید