پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے آئس کے سمگلنگ کیس میں نامزد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی جواد احسان اللہ نے ملزم وقاص احمد سکنہ فتح جنگ کی ضمانت درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزم کی جانب سے عمران خان پاوکہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم ضلع خیبر سے منشیات سمگل کر رہا تھا جس کو پولیس نے شاکس سید ولی ٹیوب ویل جمرود کے قریب حراست میں لیا اور ملزم کے قبضے ایک ہزار گرام آئس برآمد کی ۔ ملزم کی ضمانت درخواست ماتحت عدالت نے خارج کی جس کے بعد ملزم نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کی ، دوران سماعت ملزم کے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف شواہد ناکافی ہے ، ملزم کی ریکارڈ ظاہر کر رہا ہے کہ ملزم ماضی میں اس طرح کے جرائم میں بھی ملوث نہیں رہا اور نہ ملزم نے دوران حراست اقبال جرم کیا ہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا۔